متحدہ شیعہ امن کونسل کی تنظیم سازی، یونین کونسل کوٹلی بہرام میں اہم اجلاس

سیالکوٹ (رپورٹ: ظہیر بھٹی / علی مہر) – شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ شیعہ امن کونسل سٹی سیالکوٹ کا ایک اہم اجلاس یونین کونسل کوٹلی بہرام میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی تفصیلات

اجلاس کی صدارت سید وحید الحسن گیلانی نے کی، جس میں علاقے کے معززین اور ماتمی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا سٹی سیالکوٹ کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو منظم کرنا اور نوجوانوں کو کونسل کے اغراض و مقاصد سے روشناس کروانا تھا۔

منشور پر اعتماد اور نئی شمولیتیں

اجلاس کے دوران کوٹلی بہرام کے ماتمی نوجوانوں نے کونسل کے نظریات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر متحدہ شیعہ امن کونسل میں شمولیت اختیار کی۔ تنظیم کے منشور میں درج ذیل نکات کو ترجیح دی گئی ہے:

  • ولایتِ امیر المومنین علی ابن ابی طالب ص کا فروغ
  • عزاداریِ سید الشہداء ص کا تحفظ
  • سادات کی حرمت اور عقیدہ ختمِ نبوت کی پاسداری
  • وطنِ عزیز پاکستان سے وفاداری اور ملکی سلامتی کے لیے کام کرنا

قیادت کا خطاب

صدرِ مجلس سید وحید الحسن گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی شمولیت سے تنظیم کو نئی جلا ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں امن، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

image