پسرور: امن کمیٹی ضلع سیالکوٹ کا اجلاس

پسرور: محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔
اِجلاس کی صدارت چیئرمین امن کمیٹی جناب حافظ محمد اصغر چیمہ صاحب نے کی دیگر شرکاء اجلاس میں چیئرمین متحدہ شیعہ امن کونسل پاکستان جناب چوہدری محمد ایوب اوپل صاحب، سید جاوید زیدی صاحب ،ممبران امن کمیٹی پسرور حضرت مفتی کفایت اللہ شاکر صاحب، جناب صاحبزادہ طیب عقیل صاحب جناب حافظ بابر صاحب شامل تھے۔
اجلاس میں عید الاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس اس بات کا مکمل طور پر اعادہ کیا گیا کہ ہر صورت میں عمومی طور تحصیل پسرور میں اور خصوصی طور پر شہر پسرور میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام میں ہونے والے تمام پروگرامز کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا۔