سمبڑیال: مرکزی قیادت کی سمبڑیال تحصیل کابینہ کی میٹنگ میں خصوصی شرکت

مرکزی کابینہ متحدہ شیعہ امن کونسل پاکستان نے سمبڑیال میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں شرکت کی اور محرم الحرام کے حوالے سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے

لیے تحصیل کابینہ کو ہر طرح کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری محمد ایوب اوپل نے کی جبکہ دیگر قائدین میں مرکزی نائب صدر علامہ حافظ غلام عباس گُھمن ، فنانس سیکرٹری سید سجاد شاہ،

سرپرست صوبہ پنجاب ماسٹر مرید عباس، صدر گوجرانولہ ڈویژن میاں نذیر حسین ، سربراہ علماء ونگ علامہ قاری ارشد علی گوہر نائب صدر ڈویژن گوجرانولہ حاجی عابد علی مہر شامل تھے۔